Date: Sun, 08-06-2025
(Hijri) Date: 12 Dhuʻl-Hijjah 1446

فتاویٰ

Shohar Badmazhab Ho Jaye To Nakah Khtam Ho Jata Hay

شوہر بدمذہب ہو جائے تو نکاح ختم ہو جاتا ہے

سوال

زید نے قادیانی مذہب اختیار کرلیا اور اس کی عورت بدستور اپنے اصلی مذہبِ حنفی پر رہی۔ گو زید نے مذہبِ قادیانی گوارا کرنے میں اپنی عورت کو مجبور نہیں کیا، لہذا ایسی حالت میں کہ جب مابین زن وشوہر کے اختلاف مذہب ہوگیا۔ از رُوے حکم شرع شریف کے بحالتِ طرزِ معاشرت درمیان زن وشوہر جائز ہے یانہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

الجواب

صورتِ مستفسرہ میں عورت فوراًنکاح سے نکل گئی۔ اُن میں باہم کوئی علاقہ نہ رہا۔ مرد محض بیگانہ ہوگیا۔ اب اس سے قربت زناے خالص ہوگی۔

تنویر الابصار میں ہے:

وارتداد أحدھما فسخ عاجل۔

(الدر المختار المطبوع مع رد المحتار، کتاب النکاح/باب نکاح الکافر، ج:4، ص:366، دار عالم الکتب، بیروت) واﷲ سبحانہ وتعالیٰ أعلم۔

(فتاویٰ رضویہ ،کتاب النکاح/ باب نکاح الکافر، ج: ١٢، ص:٢٦١، ط: برکات رضا، پوربندر، گجرات)

سوال:

ایک عورت قوم نصاریٰ یامجوس سے ہے اور وہ عورت مسلمان نہیں ہوئی ہے وہ اپنے مذہب پر قائم ہے،ایک شخص کہ وہ مسلمان ہے اور وہ شخص اس کے ساتھ عقد کرنا چاہتا ہے،اوروہ عورت مسلمان نہیں ہوئی،تو اس کے ساتھ نکاح جائز ہے یامسلمان ہووے تو جائزہے؟

الجواب:

عورت مجوسیہ سے مسلمان نکاح نہیں کرسکتا،اگر کرے گا باطل،یوں ہی نصرانیہ سے ایک قول پر اور دوسرے قول پر نصرانیہ سے نکاح اگر چہ ہوجائے گا مگر ممنوع وگناہ ہے،پہلے قول پر اس سے بچنا فرض ہے اور دوسرے قول پرواجب۔واﷲ تعالیٰ أعلم