Date: Sun, 08-06-2025
(Hijri) Date: 12 Dhuʻl-Hijjah 1446

فتاویٰ

Jima Ke Waqt Shohar O Biwi Ka Ek Dusre Ki Sharamgah Ko Chhune Aur Dekhne Ka Hukum

جماع کے وقت شوہر وبیوی کا ایک دوسرے کی شرم گاہ کو چھونے اور دیکھنے کا حکم

سوال

جماع کے وقت شوہر کا اپنی بی بی کی فرج دیکھنا تاکہ لذّتِ پوری پوری حاصل ہو یا شوہر کا اپنی بی بی کی شرمگاہ کو مس کرنا اور عورت کا اپنے شوہر کے آلہ تناسل کو مس کرنا تاکہ آلہ تناسل ایستادہ ہو۔ ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

الجواب

زوجین کاوقتِ جماع ایک دُوسرے کی شرمگاہ کو مس کرنا بلاشبہ جائز بلکہ بہ نیتِ حسنہ مستحق و موجب اجر ہے۔ کماروي عن نفس سیّدنا الإمام الأعظم رضي تعالیٰ عنہ(جیسا کہ خود ہمارے سردار امام اعظم رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے روایت کیا گیاہے۔ت)مگر اُس وقت رؤیتِ فرج (شرم گاہ دیکھنے) سے حدیث میں ممانعت فرمائی اور فرمایا: فإنہ یورث العمی وہ نابینائی کا سبب ہوتاہے۔علما نے فرمایا کہ محتمل ہے کہ اس کے اندھے ہونے کاسبب ہو یا وُہ اولاد اندھی ہو جو اس جماع سے پیدا ہو یا معاذ اﷲ دل کا اندھا ہونا کہ سب سے بدتر ہے ۔واﷲ تعالیٰ أعلم۔

(فتاویٰ رضویہ، ج:12، ص:170-171، کتاب النکاح/باب المعاشرۃ، ط: برکات رضا، پوربندر، گجرات)