تعارف

عہدِ حاضر میں انسانی ضرورت کی ہر چیز تقریبًا انٹرنیٹ پر موجود ہے، اس کے پیش نظر لوگ اپنے دینی شرعی مسائل کے حل کے لیے بھی انٹرنیٹ کی طرف بکثرت رجوع کرتے ہیں، جہاں انھیں غیر ذمہ دار یا غیر معتبر ویب سائٹوں کا سامنا ہوتا ہے، اور وہ امتیازی صلاحیت کے فقدان کی وجہ سے غلط مسائل پر عمل پیرا ہو کر اپنی عاقبت خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔
لہٰذا ضرورت محسوس ہوئی کہ شرعی مسائل کی ایک ویب سائٹ (فتاوی اہل سنت) ہونی چاہیے، جس پر جماعت اہل سنت کے معتبر، معتمد علماے کرام کی سرپرستی اور فقہ وافتا پر گہری نظر رکھنے والے فقہا ومفتیان عظام کی نگرانی میں مسائل کے جواب آسان لب ولہجے میں فراہم کیے جائیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد بآسانی استفادہ کر سکیں۔ اس پروگرام کے تحت یہ طے پایا کہ اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ اور ان کے ہم عصر فقہاے اہل سنت وجماعت کے مجموعہ فتاوی سے لے کر تا حال شائع شدہ کتب فتاوی سے مسائل کا انتخاب کیا جائے، مزید برآں وقتِ ضرورت نئے فتاوی بھی مرتب کرائے جائیں۔ اس اہم کام کا بار جامعہ اہل سنت خدیجۃ الکبری، سدھارتھ نگر (یوپی) نے اپنے کاندھوں پر اٹھایا ہے، اللہ رب العزت یہ کار خیر تا ابد قائم رکھے، اس میں دامے، درمے، قدمے، سخنے حصہ لینے والوں کے لیے ذریعۂ نجات بنائے۔ آمین بجاہ سید المرسلین وآلہ الطیبین وأصحابہ المطہّرین
عہدِ حاضر میں انسانی ضرورت کی ہر چیز تقریبًا انٹرنیٹ پر موجود ہے، اس کے پیش نظر لوگ اپنے دینی شرعی مسائل کے حل کے لیے بھی انٹرنیٹ کی طرف بکثرت رجوع کرتے ہیں، جہاں انھیں غیر ذمہ دار یا غیر معتبر ویب سائٹوں کا سامنا ہوتا ہے، اور وہ امتیازی صلاحیت کے فقدان کی وجہ سے غلط مسائل پر عمل پیرا ہو کر اپنی عاقبت خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔
لہذا ضرورت محسوس ہوئی کہ شرعی مسائل کی ایک ویب سائٹ (فتاوی اہل سنت) ہونی چاہیے، جس پر جماعت اہل سنت کے معتبر، معتمد علماے کرام کی سرپرستی اور فقہ وافتا پر گہری نظر رکھنے والے فقہا ومفتیان عظام کی نگرانی میں مسائل کے جواب آسان لب ولہجے میں فراہم کیے جائیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد بآسانی استفادہ کر سکیں۔