Date: Sat, 07-06-2025
(Hijri) Date: 12 Dhuʻl-Hijjah 1446

فتاویٰ

Mard Aur Aurat Ke Nikah Ka Iqrar Karna Aur Mian Biwi Ki Tarah Rehne Se Kya Nikah Hota Hai

مرد وعورت کے نکاح کا اقرار کرنا اور میاں بیوی کی طرح رہنے سے کیا نکاح ہوتا ہے

سوال

زید اور ہندہ دونوں چند شخصوں کے روبرو اس (بابت)کے مُقِر ہوں کہ ہمارا نکاح آپس میں ہوگیا، یا زید علیحدہ ایك وقت میں چند اشخاص کے روبروفردًا فردًا یہ ظاہر کرے کہ ہمارانکاح آپس میں ہوگیا ہے اور پھر خط وکتابت میں ہندہ زیدکو وہی القاب آداب جو بی بی خاوند کو لکھتی ہے استعمال کرے تو کیا سمجھا جائے گا اور شرعا کیا حکم دیا جائے گا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

الجواب

تصادق مرد وزن کہ مرد کہے یہ میری منکوحہ ہے، عورت کہے یہ میر اشوہر ہے، عند الناس مثبت نکاح ہے، مگر اگر غلط اقرار کیا ہو تو عندالله ہر گز نفع نہ دے گا وہ زانی وزانیہ ہوں گے اور سخت عذاب جہنم کے مستحق اور اولاد ولد الزنا۔ واللہ تعالیٰ أعلم۔

(فتاوی رضویہ ، ج:11، ص:214، کتاب النکاح ، ط: برکات رضا، پوربندر، گجرات)