منکر نسخ کا حکم
سوال
امکانِ نسخ نہیں بلکہ وقوعِ نسخ کا ماننا فرض ہے یا واجب یا مستحب جس کو دوسرے لفظوں میں یوں صاف کرسکتے ہیں کہ وقوع نسخ پر دلیل قطعی یعنی آیت قرآنی یاحدیث متواتر ہے یا دلیل ظنی ہے اس کا منکر کافر ہوگا یا فاسق ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الجواب
وقوعِ نسخ بلاشبہہ قطعیات سے ثابت بلکہ باعتبارِ شرائعِ سابقہ ضروریاتِ دین سے ہے اور اس کا منکر کافر ہے۔ واللہ تعالیٰ أعلم۔
(فتاویٰ رضویہ، ج:14، ص:315، ط: برکات رضا، پوربندر، گجرات)