مسلمان ہونے سے انکار کرنے کا حکم
سوال
زید اپنے آپ کو گنہگار، خطا وارجانتاہے مگر بروقت گفتگو زید یہ کہتا ہے کہ میں مسلمان مومن سچا ہُوں ، اور بکر بھی اپنے آپ کو گنہگار خیال کرتا ہے مگر بروقت گفتگو بکر یہ کہتا ہے کہ میں ہر گز مسلمان نہیں ہوں، چنانچہ زیدکو اپنی بابت سچا مومن کہنا اور بکر کو مسلمان ہونے سے انکار کرنا کیسا ہے؟ دونوں کی نسبت کیا حکم ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الجواب
زید کے قول میں حرج نہیں، ہاں اسے حمدِ الٰہی بڑھا لینا چاہیے تھا ، الحمداللہ میں مسلمان ہوں، بکر کا قول بہت قبیح ہے، ائمہ نے فرمایا ہے جو اپنے مسلمان ہونے سے انکار کر ے وہ مسلمان نہیں اسے توبہ اور تجدید اسلام پھر تجدید نکاح چاہیے، واللہ تعالیٰ أعلم۔
(فتاویٰ رضویہ، ج:14، ص:271، ط: برکات رضا، پوربندر، گجرات)